افغانستان،سڑک کنارے نصب بم دھما کے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق ، دو بچے زخمی

ہفتہ 12 جولائی 2014 20:39

افغانستان،سڑک کنارے نصب بم دھما کے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) جنوبی افغانستان کے شورش زدہ ضلع میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک گاڑی میں سفر کرنے والے ایک ہی خاندان کے چار خواتین سمیت دش شہری جاں بحق ہوگئے،یہ بات حکام نے کہا۔حملہ ایسے وقت سامنے آیا جب چند روز قبل اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ افراد پنجوائی ضلع سے قندھار سٹی جارہے تھے جب مرکزی شاہراہ پر ان کی گاڑی بم سے ٹکرا گئی۔پنجوائی کے گورنر فضل محمد اسحاق زئی نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ آج صبح سڑک کنارے نصب بم ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا،جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت دش افراد جاں بحق ہوگئے اور مزید بتایا کہ دو بچے زخمی ہوئے۔وزارت داخلہ کے ایک بیان میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا،فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی،تاہم سڑک کنارے بم دھماکے طالبان کی جانب سے عام ہتھیار کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں،اگرچہ کہ عام شہریوں پر ہونے والے حملوں کی اکثر ذمہ داری کسی گروپ کی طرف سے قبول نہیں کی جاتی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2014ء کی پہلی ششماہی میں 2013ء میں اسی عرصے کے مقابلے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں24 فیصداضافہ ہوا ہے،جو4853 رہی ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ زمینی لڑائی اب بارودی سرنگوں کے مقابلے میں زیادہ ہلاکتو ں اور زخمی ہونے کی وجہ بن رہی ہے،جو کہ بڑھتے ہوئے تنازعہ کی تشویشناک نشانی ہے۔

متعلقہ عنوان :