کراچی ایئرپورٹ حملہ،مزید6دہشتگردوں کے فنگرپرنٹس حاصل

ہفتہ 12 جولائی 2014 16:14

کراچی ایئرپورٹ حملہ،مزید6دہشتگردوں کے فنگرپرنٹس حاصل

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) کراچی ایئرپورٹ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کہتے ہیں، دس میں سے چھ دہشت گردوں کے فنگرپرنٹس حاصل کر لیے گئے، مارے گئے تمام دہشت گرد غیر ملکی تھے۔ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والوں کے تانے بانے شمالی وزیرستان سے مل گئے، تمام دہشت گرد غیرملکی تھے۔

یہ انکشاف کیا ہے کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو نے۔

(جاری ہے)

بولے دس میں سے چھ دہشتگردوں کے فنگر پرنٹس ملے تھے۔ دہشت گردوں کا نادرا میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں، یہ غیر ملکی دہشت گرد شمالی وزیرستان سے آئے تھے۔

غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کا ردعمل، کراچی میں سامنے آ رہا ہے۔ دہشت گردوں کی سرکوبی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اہم تنصیبات اور سکیورٹی اہلکاروں پر مزید حملوں کے خدشات ہیں۔ تاہم دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ س

متعلقہ عنوان :