دہشتگردوں کوشمالی وزیرستان واپس آنے نہیں دیاجائیگا ,ترجمان پاک فوج

ہفتہ 12 جولائی 2014 14:43

دہشتگردوں کوشمالی وزیرستان واپس آنے نہیں دیاجائیگا ,ترجمان پاک فوج

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کوشمالی وزیرستان واپس آنے نہیں دیاجائیگا ایک انٹرویو میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ہمارا مقصد علاقے میں ریاست کی عملداری قائم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی تکمیل کے بعد دہشت گردوں کو علاقے میں واپس آنے نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں علاقے میں جاری کارروائی کے دوران بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے جن پر ہم بتدریج قابو پارہے ہیں۔میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق زمین پر فوج کو واضح ہدایات ہیں کہ تمام مقامی و غیر ملکی دہشت گردوں کو ختم کرنا ہے ان کی پناہ گاہیں بھی ختم کی جائیں گی جو فوجی گراوٴنڈ پر ہیں وہ تقسیم نہیں کر رہے جو بھی دہشت گرد ہوگا مارا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :