شمالی وزیرستان کے 8 لاکھ 95 ہزار 423 متاثرین کی رجسٹریشن مکمل

ہفتہ 12 جولائی 2014 13:06

شمالی وزیرستان کے 8 لاکھ 95 ہزار 423 متاثرین کی رجسٹریشن مکمل

بنوں / پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) شمالی وزیرستان کے 8 لاکھ 95 ہزار 423 متاثرین کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔پشاور میں مجموعی طور پر 29 ہزار پانچ سو 16 افراد کو رجسٹر کیا گیا۔ پشاور میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کی رجسٹریشن چھٹے روز بھی جاری ہے ۔ حیات آباد پشاور میں گورنمنٹ کامرس کالج کے رجسٹریشن کیمپ میں اب تک پانچ ہزار سے زائد خاندان کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے ، سات جولائی سے قائم اس مرکز میں مجموعی طور پر 29 ہزار پانچ سو 16 افراد کو رجسٹر کیا جا چکا ہے ، رجسٹریشن کا عمل 14جولائی تک جاری رہے گی۔

مجموعی طور پر اب تک 8 لاکھ 95 ہزار 423 افراد کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے ۔ ایف ڈی ایم اے نے اب تک 73 ہزار 871 خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کی ہے جس میں سے 29 ہزار 857 خاندانوں میں اب تک 35 کروڑ 82 لاکھ روپے تقسیم کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نقل مکانی کرنے والوں میں 2 لاکھ 32 ہزار 438 خواتین جبکہ 3 لاکھ 85 ہزار 214 بچے شامل ہیں پاک فوج کے اہلکاروں نے بچوں کو پولیو اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے 45 موبائل ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔

بنوں کے تین بڑے ہسپتالوں میں بھی مریضوں کے لیے علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 80 ہزار سے زائد متاثرین کی امداد کے لئے 3 مراکز قائم ہیں ۔ شورکوٹ کے امدادی مرکز میں 3 ہزار خاندانوں کو خوراک کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ آج سے متاثرین میں نان فوڈ آئٹم تقسیم کر رہی ہے جس میں کچن کا سامان ، واٹر کولر ، گدے اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :