باجوڑ: سرحد پار سے دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ حملہ، کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید، 2 زخمی

ہفتہ 12 جولائی 2014 11:32

باجوڑ: سرحد پار سے دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ حملہ، کیپٹن سمیت ..

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) افغانستان سے پاکستان کے قبائلی علاقے ماموند میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید جب کہ 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

افغان صوبے کنڑ سے دہشت گردوں نے پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے گکھی میں واقع فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید جب کہ 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :