شہبازشریف کے راولپنڈی کے رمضان بازار کے دورے کے دوران بزرگ شہریوں کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دعائیں

جمعہ 11 جولائی 2014 00:23

شہبازشریف کے راولپنڈی کے رمضان بازار کے دورے کے دوران بزرگ شہریوں کی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ روز بھی راولپنڈی میں رمضان بازار کا اچانک دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا - وزیراعلیٰ بغیر کسی شیڈول کے رمضان بازار پہنچے - دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے اشیاء ضروریہ ، پھلوں، سبزیو ں کی قیمتوں او رکوالٹی پر اطمینان کا ا ظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی اس موقع پر وزیراعلیٰ رمضان بازار میں خریداری کے لئے آئے لوگوں میں گھل مل گئے اور انہوں نے لوگوں سے رمضان بازار میں اشیاء کی قیمتوں اور معیار کے بارے دریافت کیا جس پر لوگوں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء سستے داموں مل رہی ہیں- دورے کے دوران بزرگ شہریوں نے وزیراعلیٰ کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی وجہ سے ہی رمضان المبارک کے دوران معیاری اشیاء سستے داموں مل رہی ہیں-انہو ں نے وزیراعلیٰ کو شاباش دی اور ان کے سر پر پیار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :