مشرف سے ڈیل، پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان سے لاتعلقی کااظہار کردیا ،یوسف رضاگیلانی کابیان سن کرخودبھی حیرانی ہوئی ان کابیان سیاق وسباق سے ہٹ کرہے پارٹی نے اس وقت دوٹوک موٴقف اپنایاتھا، جہانگیربدر

جمعہ 11 جولائی 2014 00:23

مشرف سے ڈیل، پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان سے لاتعلقی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ذریعے دوٹوک پیغام دیاتھاکہ جنرل مشرف مستعفی ہوں یاموٴاخذے کیلئے تیارہوجائیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کستان پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیربدرنے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی کابیان سن کرخودبھی حیرانی ہوئی ان کابیان سیاق وسباق سے ہٹ کرہے پاکستان پیپلزپارٹی کی مشرف سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی بلکہ پارٹی نے اس وقت دوٹوک موٴقف اپنایاتھا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جنرل کیانی کے ذریعے مشرف کوپیغام بجھوایاتھاکہ وہ استعفیٰ دیں یاپھرموٴاخذے کیلئے تیارہوجائیں اورہمارامقصدجنرل مشرف کوہٹاناتھااس موٴقف کے بعدجنرل مشرف نے حالات کودیکھتے ہوئے استعفیٰ دیاتھا۔