آپریشن کے نام پر اردو بولنے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، الطاف حسین کا آرمی چیف کو خط
جمعہ 11 جولائی 2014 23:50
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے نام پر اردو بولنے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
(جاری ہے)
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو لکھے گئے خط میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ یہ خط مجبور ہوکر لکھ رہے ہیں کیونکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جانے والا آپریشن غیر جانبدارانہ نہیں اور لسانی بنیادوں پر اردو بولنے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کے کارکنان کا بلاجواز قتل، اغوا، تشدد، ماورائے عدالت قتل اور پے درپے گرفتاریاں ہورہی ہیں اور شہر میں رینجرز کے ہاتھوں لسانی بنیاد پر اردو بولنے والے کارکنوں کا قتل، اغوا، تشدد ہورہا ہے جس کی مزید معلومات وہ آئندہ خطوط لکھ کر دیتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.