مودی امریکہ جانے کے لیے مان گئے
جمعہ 11 جولائی 2014 23:04
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدر باراک اوباما کی جانب سے دورے کی دعوت قبول کرلی، مودی رواں سال ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے۔ہندوستان میں عام انتخابات کے بعد مئی میں نریندر مودی کو وزیر اعظم بننے پر باروک اوباما نے فون پر مبارکباد دی تھی اور اب نائب امریکی سیکریٹری خارجہ ولیم برنس کے دورہ بھارت کے موقع پر انہوں نے نریندر مودی کو دورہ امریکا کا دعوت نامہ بھجوایا تھا، جس کو اب ہندوستان کے وزیر اعظم نے قبول کرلیا ہے۔
اوباما انتظامیہ ہندوستان میں آنے والی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے، امریکہ کے نائب وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ ان کے بھاری مینڈیٹ کو تسلیم کرتا ہے اور اب ان کی کامیابی کو ہندوستان کی کامیابی سمجھتا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات 30 ستمبر کو متوقع ہے۔(جاری ہے)
ہندوستان اور امریکہ میں معاشی روابط کافی مضبوط ہیں ، امریکہ نے اب ہندوستان کو اپنی برآمدات کو ایک ارب ڈالر سے پانچ ارب ڈالر تک توسیع کا دینے کی منصوبہ بندی کی ہے اسی کے تناظر میں یہ ملاقات کافی اہمیت کے حامل قرار دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو اس ملاقات کے نتیجہ خیز ہونے کے لیے پر امید ہیں جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کا دعوت نامہ قبول کیے جانے کی بھی تصدیق کی ہے۔یاد رہے کہ 2005 میں امریکہ نے نریندر مودی کا ویزہ مسترد کر دیا تھا ان پر 2002 میں بحیثیت وزیر اعلیٰ گجرات میں مذہبی بنیاد پر فسادات میں ملوث ہونے کے الزامات تھے، نریندر مودی کی جانب سے امریکہ کے خلاف عوامی سطح پر کسی نفرت کا اظہار سامنے نہیں آیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.