وینزویلا: ہوائی اڈے پر سانس لینے پر ٹیکس

جمعہ 11 جولائی 2014 21:18

وینزویلا: ہوائی اڈے پر سانس لینے پر ٹیکس

وینزویلا کی خراب معاشی صورتِ حال کی وجہ سے وہاں پر ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں اور سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے اس ٹیکس پر غصے کا اظہار کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق وینزویلا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر مسافروں کے سانس لینے پر فیس وصول کی جا رہی ہے۔وینزویلا کے حکام کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جب بھی ہم فضائی سفر کرتے ہیں تو ہمیں نہ ختم ہونے والے ٹیکس اور اضافی سرچارجز ادا کرنے پڑتے ہیں جن میں مسافروں کا ٹیکس، اضافی ٹیکس اور ایندھن کے محصولات شامل ہیں۔

تاہم ماکویتیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حکام ان سے ایک قدم آگے بڑھ کر اب مسافروں سے سانس لینے پر بھی 20 امریکی ڈالر لے رہے ہیں۔وینزویلا کی پانی اور ہوائی ٹرانسپورٹ کی وزارت کی جانب سے شائع کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق ہوائی اڈے کے ایئر کنڈیشنگ سسٹم پر آنے والی لاگت کو پورا کرنے کے لیے مسافروں سے فیس موصول کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

وینزویلا کی خراب معاشی صورتِ حال کی وجہ سے وہاں پر ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں اور سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے اس ٹیکس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ریڈیو کے پیش کار ڈینیئل مارٹینز نے ٹویٹ کیا کہ کیا مجھے کوئی سمجھا سکتا ہے کہ ماکویتیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یہ کیا چیز نافذ ہو رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ماکویتیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹوائلٹوں میں پانی نہیں ہے، ایئرکنڈیشنر خراب ہے اور وہاں جگہ جگہ پر آوارہ کتے نظر آتے ہیں اس کے باوجود وہاں اوزون ٹیکس کا نفاذ کیوں کیا جا رہا ہے؟