روزہ رکھنے سے جسم میں مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے ، طبی ماہرین

جمعہ 11 جولائی 2014 21:04

روزہ رکھنے سے جسم میں مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے ، طبی ماہرین

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں بسیارخوری اور غذا میں بے اعتدالی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔کھانے پینے میں اعتدال اور چٹ پٹی اور مرغن غذاوں سے پرہیز خصوصاً دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مرغن غذاوں سے مکمل احتیاط ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جو روٹین میں ہم کھانا کھاتے ہیں اس سے ہٹ کر چیزیں کھائی جاتی ہیں جن میں مرغن اشیاء کا استعمال زیادہ ہو جاتا ہے، چکنائی کا استعمال زیادہ ہو جاتا ہے، شوگر کا استعمال زیادہ ہو جاتا ہے جو دل اور شوگر کے مریضوں کیلئے ہی برا نہیں بلکہ دوسرے لوگوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔

ماہرین طب کے مطابق روزہ رکھنے سے جسم میں مدافعتی نظام کو بھی تقویت ملتی ہے مگر سحر اور افطار میں بسیاری خوری سے یہ مدافعتی قوت ضائع ہو سکتی ہے۔