عوام کو ایک اور جھٹکا، پنجاب بھر کی عام مارکیٹوں میں چینی کی قیمت 60روپے سے تجاوز کر گئی

جمعہ 11 جولائی 2014 20:40

عوام کو ایک اور جھٹکا، پنجاب بھر کی عام مارکیٹوں میں چینی کی قیمت 60روپے ..

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) عوام کو ایک اور جھٹکا، پنجاب بھر کی عام مارکیٹوں میں چینی کی قیمت 60روپے سے تجاوز کر گئی، منافع خوروں نے گزشتہ گیارہ دنوں کے دوران کروڑوں روپے کما لئے ، رمضان المبارک سے قبل 51سے 52روپے فی کلو فروخت ہونیوالی چینی اب 60جبکہ کہیں کہیں58روپے فی کلو دستیاب ہے ، حساس ادارے کی طرف سے چینی کی قیمتوں میں غیر مناسب ردو بدل پر صوبائی حکومت کو بھجوائی جانیوالی رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ اعلی سطح پر مڈل مین یا ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کی بجائے چھوٹے دوکانداروں کو رضاکارانہ طور پر قیمتیں کم کرنے پر زور دیا جا رہا ہے مگر بڑے گرانفروشوں کے خلاف کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے چند ایک افسران سنجیدگی سے رمضان پیکج پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں مگر سرکاری مراعات یافتہ ایک بڑا طبقہ اور نچی سطح پر اس حوالے سے اقدامات کا فقدان ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :