حکومت کی توجہ بجلی پیداوار کے بڑے منصوبوں پر مرکوز ہے‘وزیراطلاعات

جمعہ 11 جولائی 2014 14:32

حکومت کی توجہ بجلی پیداوار کے بڑے منصوبوں پر مرکوز ہے‘وزیراطلاعات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء ) وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے بجلی کی پیداوار کے بڑے منصوبوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین ' پاکستان میں مختلف شعبوں میں تیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جس سے معیشت میں ترقی ہوگی۔وزیر نے کہا کہ طاہر القادری انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن وہ انتخاب لڑنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ پاکستان میں ان کا کوئی ووٹ بینک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اپنے انقلاب کے ہمراہ جلد کینیڈا چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری قانون اور آئین پرعمل نہ کرکے کس کے ایجنڈے پر عمل پیراء ہیں۔

متعلقہ عنوان :