سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں اہم انکشاف، سیکیورٹی انچارج نے مظاہرین پر گولیاں چلانے کا حکم دیا
جمعہ 11 جولائی 2014 14:08
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مظاہرین پر فائرنگ کرنے کا حکم ایس پی سیکیورٹی سلمان علی خان نے دیا جس پر ایلیٹ کمانڈوز کی جانب سے 200 راؤنڈ فائر کئے گئے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے جاری تحقیقات کے دوران انچارج ایلیٹ کمانڈوز انسپکٹر رؤف احمد نے بیان دیا ہے کہ 17 جون کو ایس پی سیکیورٹی سلمان علی خان نے تحریک منہاج القرآن کے مظاہرین پر فائرنگ کا حکم دیا جبکہ اس موقع پر ہمارا موقف تھا کہ فائرنگ کی صورت میں جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے تاہم اسے خاطر میں نہیں لایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایس پی سیکیورٹی کو کہا گیا تھا کہ ایلیٹ کمانڈوز کے پاس ماہر نشانہ باز میسر نہیں اور ہوا کے دباؤ کے باعث گولی مظاہرین کے جسم کے اوپری حصے میں بھی لگنے کا خدشہ ہے اور معاملہ سنگین بھی ہوسکتا ہے۔(جاری ہے)
انچارج ایلیٹ کمانڈوز نے تحقیقات کے دوران مزید بتایا کہ جائے وقوعہ پر ایس ایچ او سبزہ زار شیخ عامر سلیم بھی موجود تھے اور انہوں نے سیکیورٹی انچارج کو ایلیٹ کمانڈوز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ نہ کرنے کی شکایت بھی کی اور کہا کہ ایلیٹ کمانڈوز کو دوبارہ سیدھی گولیاں چلانے کا حکم دیں جس پر سیکیورٹی انچارج کی جانب سے مظاہرین کی ٹانگوں میں گولیاں مارنے کا حکم دیا گیا۔
واضح رہے کہ 17 جون کو پاکستان عومی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائشگاہ کے باہر سے تجاوزات کے خاتمے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس حوالے سے ایلیٹ کمانڈوز کے انچارج سمیت 8 اہلکار اور ایس ایچ او سبزہ زار زیر حراست ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.