سابق وفاقی شہباز بھٹی قتل کیس میں ملزم عبداللہ عمر کی ضمانت منظور کرلی گئی

جمعہ 11 جولائی 2014 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی شہباز بھٹی قتل کیس میں ملزم عبداللہ عمر کی ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نیسابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے شہباز بھٹی کے قتل میں ملوث ملزم عبداللہ عمر کی درخواست ضمانت پر محفوظ کئے گئے فیصلے کو سناتے ہوئے ملزم عبداللہ عمرکی دس لاکھ روپے کے مچلکوں پرضمانت منظورکرلی۔

سابق وفاقی وزیراور آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے سربراہ شہباز بھٹی کو اسلام آباد میں فروری دوہزار گیارہ کو اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ اپنی ماں سے ملنے کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہے تھے،انہیں گھر سے کچھ ہی فاصلے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :