برطانوی اخبار کی جارج کلونی سے معذرت
جمعرات 10 جولائی 2014 23:47
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی۔2014ء)برطانوی اخبار 'ڈیلی میل' نے ہالی وڈ اداکار جارج کلونی سے اپنی اس کہانی پر معافی مانگی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اداکار کی ہونے والی ساس نے مذہبی بنیاد پر اس شادی پر اعتراض کیا ہے۔ہالی وڈ سٹار جارج کلونی اپنے بارے میں چھپنے والی خبروں اور سکینڈلز کو نظر انداز کرنے کے لئے مشہور ہیں لیکن، برطانوی اخبار نے کلونی جیسے ٹھنڈے مزاج انسان کو بھی ناراض کر دیا۔
’ڈیلی میل‘ نے جارج کلونی کی منگیتر امل علام الدین کی والدہ، یعنی کلونی کی ہونے والی ساس کے حوالے سے یہ خبریں شائع کیں کہ وہ اس شادی سے خوش نہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ جارج کلونی دروز فرقے سے تعلق نہیں رکھتے (یہ فرقہ مڈل ایسٹ میں لبنان اور شام میں رہائش پذیر ہے)۔(جاری ہے)
اخبار نے امل کے قریبی دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ امل کی والدہ باریہ علام الدین کے خیال میں جارج کلونی ان کی بیٹی کے لئے مناسب نہیں۔
دروز فرقے سے باہر شادی کرنے والی کئی خواتین کو اصول توڑنے پر قتل بھی کیا جا چکا ہے اور بعض اوقات تو دروز عورت سے شادی کرنے والے غیر دروز آدمی کی بھی جان لے لی جاتی ہے۔امریکی اخبار یو ایس اے ٹو ڈے میں جارج کلونی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ امل علام الدین کی والدہ دروز فرقے سے تعلق رکھتی ہیں اور نہ ہی وہ اس شادی کے خلاف ہیں۔میل آن لائن کی جانب سے شائع ہونے والے معافی نامے میں کہا گیا ہے ’ہم جارج کلونی کے اس موقف کو تسلیم کرتے ہیں کہ یہ خبر درست نہیں ہے۔ہم نے اس خبر کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے اور ہم کلونی کے نمائندے سے بات چیت کریں گے اور کلونی کو اپنا ورژن بیان کرنے کا موقع دیں گے'۔جارج کلونی کی منگیتر امل علام الدین لبنانی نژاد برطانوی ہیومن رائٹس بیریسٹر ہیں۔یاد رہے کہ ڈیلی میل برطانیہ کا مشہور ترین اخبار ہے اور صرف مئی کے اعداد و شمار کے مطابق اس کی ایک اعشاریہ سات ملین کاپیز فروخت ہوئی تھیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ
-
اپنی فلم ’’کنگ ‘‘میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کرینگے
-
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
-
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
-
ارپیتا سے شادی کسی لالچ میں نہیں کی‘: آیوش شرما کا الزامات پر ردِعمل
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.