کسی بھی وقت انقلاب کا اعلان ہونے کو ہے، عوام تیار رہیں، طاہر القادری

جمعرات 10 جولائی 2014 16:33

کسی بھی وقت انقلاب کا اعلان ہونے کو ہے، عوام تیار رہیں، طاہر القادری

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت انقلاب کا اعلان ہونے کو ہے، عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار رہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سونامی کا مجھے نہیں معلوم، سونامی کے بارے میں عمران خان بہتر جانتے ہیں لیکن انقلاب کسی صورت موخر نہیں ہوگا اور ہر صورت آکر رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کا اعلان جلد ہونے کو ہے، عوام گھروں سے نکلنے کے لئے تیار رہیں، انقلاب نہ لانا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے خون سے غداری ہو گی۔

طاہر القادری نے کہا کہ سنا ہے کہ سونامی خان انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات ایک پیج ورک ہے اس سےغریب کوروٹی نہیں ملےگی لیکن ہمارا ایجنڈا انتخابی اصلاحات سے بہت بڑا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے عوامی فائدے کے لئے جتنی بھی اسکیمیں شروع کیں ان پر شریف خاندان کے افراد کو سربراہ بنا دیا گیا، نواز شریف اپنے خاندان سے باہر کسی کو بھی اسکیموں کا پیسہ دینے کو تیار نہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لاکھوں نواجوان ڈگریاں لئے روز گار کی تلاش میں سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں لیکن انھیں کوئی روزگار دینے والا نہیں، کسانوں اور ہاریوں کو ان کے حقوق نہیں ملتے جب کہ مزدور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف حاصل کرنے کے لئے نسلیں ختم ہو جاتی ہیں لیکن انصاف نہیں ملتا، اتنا مہنگا انصاف ہے کہ غریب تو کیا متوسط طبقے کے افراد کو بھی انصاف کے لئے سالوں عدالتوں کے دھکے کھانے پڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :