شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

جمعرات 10 جولائی 2014 11:33

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون طیاروں کے میزائل حملوں میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پاک افغان سرحد سے متصل علاقے ڈوگہ مداخیل میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ڈرون حملے کے نتیجے میں دونوں املاک مکمل طور پر تباہ جبکہ 6 افراد ہلاک ہوگئے تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں امریکا کی جانب سے ڈرون حملے بند کردیئے گئے تھے تاہم مذاکرات کے خاتمے کے بعد اس کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوا اور رواں برس یہ چوتھا حملہ ہے۔