نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت بی اے ،پیشہ زراعت اور سیاست لکھا، ملکیت میں کوئی گاڑی ،کوئی گھر اور نہ ہی کوئی بینک بیلنس ہے،دستاویزات موصول،بینک قرضے سمیت دیگر تفصیلات کے فارم میں درج خانے کو خالی چھوڑدیا
بدھ 9 جولائی 2014 23:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے عام انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی تعلیمی قابلیت بی اے ،پیشہ زراعت اور سیاست لکھا ہے جبکہ ان کی ملکیت کوئی گاڑی ،کوئی گھر اور نہ ہی کوئی بینک بیلنس ہے۔
(جاری ہے)
خبر رساں ادارے کو موصول دستاویزات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مالی سال 2012ء میں 24لاکھ49ہزار556روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا اور اسی سال 12لاکھ35ہزار747روپے کا زرعی ٹیکس ادا کیا اور نواز شریف نے 2012ء میں ہی 26 کروڑ 16 لاکھ 59 ہزار 27روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔
مزید دستاویزات کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشر یف کے پاس کوئی بیرون ملک اثاثے نہیں ہیں اور نہ ہی پاکستان کے اندر اور باہر کوئی کاروبار ہے اور نہ ہی کہیں کاروباری سرگرمیاں ہیں۔دستاویزات کے مطابق محمد نواز شریف کی ملکیت میں کوئی گاڑی نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس زیورات ،بینک اکاؤنٹ،بیرون امداد،ذاتی اخراجات،بینک قرضے سمیت دیگر تفصیلات کے فارم میں درج خانے کو خالی چھوڑا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.