سانحہ ماڈل ٹائون،شہادتیں ضائع ہو گئیں، فرانزک حکام ، جے آئی ٹی کی معذرت

بدھ 9 جولائی 2014 13:13

سانحہ ماڈل ٹائون،شہادتیں ضائع ہو گئیں، فرانزک حکام ، جے آئی ٹی کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء)تاخیر سے جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت ملنے پر سانحہ ماڈل ٹاون کی بیشتر شہادتیں ضائع ہوگئیں ، فرانزک حکام اور جے آئی ٹی نے رپورٹ سے معذرت کر لی۔ ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون میں تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی اور پنجاب فرانزک لیب کے حکام اس کوشش میں تھے کہ انہیں جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت مل سکے مگر اس ضمن میں انہیں مشکلات پیش آ رہی تھیں بعد ازاں جوڈیشنل کمیشن اور لاہور ہائیکورٹ کے ذریعے اجازت لینے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا تاہم گزشتہ روز عوامی تحریک کے حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد جے آئی ٹی اورپنجاب فرانزک لیب کے حکام کو کرائم سین کے معائنے کی اجازت مل گئی جس پر دس کے قریب حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔

مشاہدے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کافی عرصہ گزر جانے کے باعث شہادتیں ضائع ہو چکی ہیں اور بہت سی چیزوں کی مرمت کر دی گئی اس لئے رپورٹ مرتب کرنے کے لئے کرائم سین پر سازگار حالات نہیں ملے۔

(جاری ہے)

لاہور(دنیا نیوز)تاخیر سے جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت ملنے پر سانحہ ماڈل ٹاون کی بیشتر شہادتیں ضائع ہوگئیں ، فرانزک حکام اور جے آئی ٹی نے رپورٹ سے معذرت کر لی۔



ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون میں تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی اور پنجاب فرانزک لیب کے حکام اس کوشش میں تھے کہ انہیں جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت مل سکے مگر اس ضمن میں انہیں مشکلات پیش آ رہی تھیں بعد ازاں جوڈیشنل کمیشن اور لاہور ہائیکورٹ کے ذریعے اجازت لینے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا تاہم گزشتہ روز عوامی تحریک کے حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد جے آئی ٹی اورپنجاب فرانزک لیب کے حکام کو کرائم سین کے معائنے کی اجازت مل گئی جس پر دس کے قریب حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔

مشاہدے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کافی عرصہ گزر جانے کے باعث شہادتیں ضائع ہو چکی ہیں اور بہت سی چیزوں کی مرمت کر دی گئی اس لئے رپورٹ مرتب کرنے کے لئے کرائم سین پر سازگار حالات نہیں ملے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/228167#sthash.Cc9vV0pC.dpuf