Live Updates

نواز شریف آرٹیکل 62,63 پر پورا نہیں اترتے،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

بدھ 9 جولائی 2014 12:21

نواز شریف آرٹیکل 62,63 پر پورا نہیں اترتے،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، شیریں مزاری کہتی ہیں نواز شریف صادق اور امین نہیں ، انہیں ہیلی کاپٹر کیس اور اصغر خان کیس میں سزا سنائی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سے آج رابطہ کیا جائے گا ۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف 10 سال کی ڈیل پر ملک سے باہر گئے اور بعد میں انہوں نے جھوٹ بولا ، اس لئے وہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے ۔ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ہیلی کاپٹر کیس اور اصغر خان کیس میں سزا سنائی جا چکی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات