کرم ایجنسی میں جرگے میں فائرنگ ، 6افراد جاں بحق، 10زخمی

منگل 8 جولائی 2014 23:02

کرم ایجنسی میں جرگے میں فائرنگ ، 6افراد جاں بحق، 10زخمی

کرم ایجنسی (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی۔2014ء) کرم ایجنسی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اپر کرم کے علاقہ توری مینگل میں جرگہ کے دوران دو گروپوں ڈاکٹر اجمل گروپ اور سعید ولی گروپ کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پر اختلافات نے تصادم کی شکل اختیار کر لی اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی ، جس میں 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 10زخمی ہوئے ہیں ، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو ایجنسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :