فیفا ورلڈ کپ؛ برازیل اور جرمنی کی ٹیمیں پہلے سیمی فائنل میں آج مد مقابل ہوں گی
منگل 8 جولائی 2014 15:55
برازیلیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جولائی 2014ء) فیفا ورلڈ کپ 2014 کے پہلی سیمی فائنل میں آج میزبان برازیل اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوگی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات ایک بجے شروع ہوگا۔ میچ سے قبل برازیل میں ہر چیز کو پیلے رنگ سے رنگ دیا گیا ہے تاہم زخموں سے چور برازیل آج اپنے کپتان تھیاگو سلوا اور اسٹرائیکر نیمار کے بغیر ہی میدان میں اترے گی۔
برازیل اور جرمنی کے درمیان اب تک 21 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں 12 بار برازیل کو کامیابی ملی اور صرف 4 مرتبہ جیت جرمنی کے حصے میں آئی، 5 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 21 مجموعی میچز میں ٹوٹل 63 گول کئے گئے، برازیل کی جانب سے 39 اور جرمنی نے 24 گول اسکور کئے گئے۔(جاری ہے)
دوسری جانب جرمنی کے کوچ یوآخیم لوو کا کہنا ہے کہ برازیل کی موجودہ ٹیم اس طریقے سے نہیں کھیل رہی جس کے لیے وہ روایتی طور پر ماضی میں مشہور رہی ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایسا ہوگا جس میں جسمانی ٹکراؤ زیادہ دیکھنے کو ملے گا۔
واضح رہے کہ آخری مرتبہ برازیل اور جرمنی کی ٹیمیں ورلڈ کپ 2002 میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ہونے والے 2 ورلڈ کپ میں جرمنی کی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی لیکن فائنل نہ کھیل سکی۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
-
بھارتی انتخابات: کانگریس کا ثانیہ مرزا کو حیدر آباد سے ٹکٹ جاری کرنے پر غور
-
ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
-
کپتان کی تبدیلی کی افواہیں، بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات
-
ممبئی انڈینز کے نئے کپتان پانڈیا کو شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.