دہشتگردوں نے پاکستانی کا سکون چھین لیا تھا , آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے , وزیردفاع خواجہ آصف

منگل 8 جولائی 2014 14:25

دہشتگردوں نے پاکستانی کا سکون چھین لیا تھا , آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ دہشتگردوں نے پاکستانی کا سکون چھین لیا تھا , آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ,حکومت دہشتگردی کے خاتمے اور بے گھر افراد کی بروقت واپسی اور ان کی بحالی کیلئے بڑی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہاکہ وہ آپریشن مکمل ہونے کی کوئی مدت نہیں دے سکتے تاہم اسے جلد سے جلد ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے اور بے گھر افراد کی بروقت واپسی اور ان کی بحالی کیلئے بڑی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی۔

متعلقہ عنوان :