Live Updates

عمران خان کا عید الفطر وزیرستان متاثرین کیساتھ منانے کا اعلان

پیر 7 جولائی 2014 23:53

عمران خان کا عید الفطر وزیرستان متاثرین کیساتھ منانے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کیساتھ عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی تکالیف اور مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، ایسی صورت حال میں ہم اپنے بھائی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، انہوں نے کہا کہ اس سال وہ عید الفطر متاثرین کے ساتھ کیمپوں میں منائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :