گذشتہ مالی سال اقتصادی ترقی صرف3.3 فیصد ہوئی،آئی ایم ایف

پیر 7 جولائی 2014 16:52

گذشتہ مالی سال اقتصادی ترقی صرف3.3 فیصد ہوئی،آئی ایم ایف

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے حکومت نے جھوٹ بولا، گذشتہ مالی سال اقتصادی ترقی چار فیصد نہیں بلکہ صرف3.

(جاری ہے)

3 فیصد ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والا اضافہ بھی اطمینان بخش نہیں، عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات میں تاخیر کے باعث رواں مالی سال سرمایہ کاری اور معاشی ترقی بری طرح متاثر ہوگی، اگرچہ پاکستان نے معاشی بہتری کے لئے کچھ اقدامات تو کئے، لیکن یہ قابل اطمینان نہیں، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اصلاحاتی ایجنڈے پرعملدرآمد میں تاخیر،دہشت گردی کے خطرات پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، جبکہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا سے سرحدی علاقے پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے، گذشتہ مالی سال حکومت نے معاشی ترقی کے لئے4 فیصد کا دعوی کیا، لیکن یہ صرف 3.3 فیصد رہی اور رواں مالی سال یہ شرح5 فیصد ہدف کے مقابلے میں صرف 4 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ افراط زر کی شرح بھی8.1 تک متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :