ایل پی جی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی کلو اضافہ

پیر 7 جولائی 2014 16:25

ایل پی جی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی کلو اضافہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) مارکیٹنگ کمپنیوں نے من مانی کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے مزید اضافہ کر دیا جس سے گھریلو سلنڈر 50 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس کی قیمت میں 5 روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور میں ایل پی جی 115 فی کلو، کراچی میں 105 روپے فی کلو جب کہ مری، میر پور خاص اور دیگر شہروں میں 145 روپے فی کلو کے حساب سے فراخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت 74 ہزار 680 روپے فی ٹن بنتی ہے جس کے حساب سے اس کی پیداواری قیمت 75 روپے فی کلو بنتی ہے تاہم ایل پی جی قیمت میں غیر قانونی طور پر مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ روز بھی گیس کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا تھا جس کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :