حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد پندرہ سو روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اتوار 6 جولائی 2014 00:37

حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد پندرہ سو روپے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء)حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد بارہ سو روپے سے بڑھا کر پندرہ سو روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، چھوٹے کسانوں کیلئے قرضہ اسکیم جلد شروع کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق فاٹا اور گلگت بلتستان سمیت خصوصی علاقوں کے لئے اعلان کردہ مراعاتی پیکیجز کے نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کر دیئے جائیں گے۔ایگزیم بینک آف پاکستان کے قیام کیلئے بلیو پرنٹ ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گاجبکہ فصلوں اور لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کے علاوہ کم لاگت گھروں کی تعمیر سے متعلق بجٹ میں اعلان کردہ اسکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔