طاہرہ آصف قتل کیس میں پیشرفت، ایک اور شخص گرفتار

اتوار 6 جولائی 2014 22:06

طاہرہ آصف قتل کیس میں پیشرفت، ایک اور شخص گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں ایم کیو ایم کی خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جوہر ٹائون سے ایک شہری میاں محمد منشا کو حراست میں لیا گیا ہے۔ میاں محمد منشا سے طاہرہ آصف کے قتل کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل بھی دو افراد زیر حراست ہیں۔

متعلقہ عنوان :