وزیراعظم نواز شریف کو آئی ڈی پیز سے متعلق رپورٹ پیش

اتوار 6 جولائی 2014 22:06

وزیراعظم نواز شریف کو آئی ڈی پیز سے متعلق رپورٹ پیش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو آئی ڈی پیز سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ 27 ہزار 664 خاندانوں کو 32 کروڑ 95 لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی جبکہ ساڑھے چار ہزار ٹن امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو پیش گئی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 5 لاکھ 72 ہزار 529 افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔

اب تک 44 ہزار 633 خاندانوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرین میں ساڑھے چار ہزار ٹن امدادی سامان تقسیم کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج اور عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے بھی آئی ڈی پیز میں امداد تقسیم کی جا رہی ہے۔ 27 ہزار 664 خاندانوں کو 32 کروڑ 95 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب بنوں میں تین مقامات پر آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے سات مقامات پر غذائی اجناس اور نقد رقوم کی فراہمی کے مراکز قائم ہیں جن میں سے تین بنوں، دو ڈی آئی خان اور ایک لکی مروت میں قائم کیا گیا ہے۔ آئی ڈی پیز نے غذائی اجناس کی فراہمی کے مراکز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :