اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،دونوں راہنماؤں کا وفود کی سطح پر (کل) پیر کو ملاقات کا فیصلہ

اتوار 6 جولائی 2014 15:51

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،دونوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) سید خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں جماعتوں کی جانب سے انتخابی اصلاحات کا عمل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ دونوں جماعتیں (کل) پیر کو وفود کی سطح پر ملاقات کریں گی جس میں انتخابی اصلاحات اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر مشاورت کی جائے گی جبکہ دونوں جماعتیں انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر بھی بات چیت کریں گی۔