امریکی جریدے نے الطاف حسین کو دی رائٹ مین قرار دے دیا

اتوار 6 جولائی 2014 13:50

امریکی جریدے نے الطاف حسین کو دی رائٹ مین قرار دے دیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) امریکی جریدے نیوز ویک نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو ''دی رائٹ مین'' قرار دیکر ان کی باتوں پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق نیوز ویک کے تازہ شمارے میں الطاف حسین کی تصویر کو سر ورق پر جگہ دی گئی ہے۔ تصویر کا ٹائٹل دی رائٹ مین ہے۔ امریکی جریدے میں بے نظیر شاہ کو دیا گیا الطاف حسین کا خصوصی انٹرویو بھی شامل ہے۔ نیوز ویک کا تازہ شمارہ کل ( پیر) کو دنیا بھر میں شائع کیا جائے گا۔