پشاور ، مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والا کنٹینر برآمد، تین افراد گرفتار، 20 ٹن مردہ مرغیوں کا بڑا کنیٹنر قبضہ میں لے لیا گیا

ہفتہ 5 جولائی 2014 23:49

پشاور ، مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والا کنٹینر برآمد، تین افراد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2014ء) ڈی سی پشاور سید ظہیر الاسلام کی ہدایت پر اے سی پشاور ممتاز احمد کا مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والا کنٹینر برآمد تین افراد گرفتار 20 ٹن مردہ مرغیوں کا بڑا کنیٹیر قبضہ میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی سی پشاور سید ظہیر الاسلام کو ذرائع سے اطلاع ملی پنجاب سے مردہ مرغیوں کا گوشت بڑا کنٹینر پشاور میں بیچنے کے لئے آرہا ہے جس پر ڈی سی پشاور نے اے سی پشاور ممتاز احمد کو فوری کاروائی کی ہدایت کی جس پر اے سی پشاور ممتاز احمد نے چمکنی پولیس کے ہمراہ چمکنی میں پشاور آتے ہوئے20 ٹن مردہ مرغیوں کا بڑاکنٹینر کو حراست میں لے لیا جبکہ تین افراد جس میں صابر حسین ولد حسین بخش  اسرار حسین ولد زیارت گل سکنہ رحیم یار خان پنجاب جبکہ تیسر ا ملزم غلام حیدر ولد عبدالرحمان سکنہ پشاور سے تینو افراد کو کو گرفتار کرلیا گیا

متعلقہ عنوان :