عوام کے حقوق غصب کرنے والے آمروں کو ضرور سزا ملنی چاہیئے، آصف علی زرداری
ہفتہ 5 جولائی 2014 15:19
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے آمروں کے احتساب کا مطالبہ ان کی جمہوری خواہشات کا عکاس ہے اس لئے عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کو ضرور سزا ملنی چاہیئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین کی حکومت کا تختہ الٹنے اور ملک میں آمریت کے 37 برس مکمل ہونے پر سابق صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، اس روز ایک آمر نے ایک منتخب وزیراعظم کی حکومت برطرف کی اور بعد میں اسے پھانسی دے دی، آئین کو مسخ اور ریاست کے اداروں کو تباہ و برباد کیا ،یہ دن اس بات کی یاددہانی کراتا ہے کہ ہم جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد کرتے رہیں۔
(جاری ہے)
آصف علی زرداری
کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے آمروں کے احتساب کا مطالبہ ان کی جمہوری خواہشات کا عکاس ہے اس لئے عوام کے حقوق کے غصب کرنے والوں کو ضرور سزا ملنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اظہار کرنا چاہیئے کہ ہم جمہوریت کے فروغ اور تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ ہمارے عوام ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہیں اور تمام لوگوں کے لئے ترقی کے مساوی مواقع میسر ہوں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.