ہم امیروں کیلئے نہیں غریبوں کے لئے تبدیلی لاناچاہتے ہیں،پرویزخٹک

ہفتہ 5 جولائی 2014 14:13

ہم امیروں کیلئے نہیں غریبوں کے لئے تبدیلی لاناچاہتے ہیں،پرویزخٹک

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے کہاہے کہ ہم امیروں کیلئے نہیں غریبوں کے لئے تبدیلی لاناچاہتے ہیں ،تنقیدکرنے والے ہمارے صوبے کادورہ کریں انہیں تبدیلی نظرآئے گی ،متاثرین جب تک رہیں ہمارے مہمان ہیں ،ان کی ہرممکن مددکریں گے ،ہمارااحتساب شروع ہواتوسب کوپتہ چل جائیگا۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں پرویزخٹک نے کہاکہ ہم امیروں کیلئے نہیں ملک میں غریبوں کے لئے تبدیلی لاناچاہتے ہیں ،تبدیلی کامطلب یہ نہیں کہ سڑکیں بنائی جائیں بلکہ تبدیلی نظام کوبدلنے سے آئے گی ،ہمارامقصدنظام کوٹھیک کرناہے ،جب تک ادارے ٹھیک نہیں ہوں گے اورکرپشن ختم نہیں ہوگی ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں ،پہلے مرحلے میں ڈاکٹروں کی کمی کوپوراکیاجارہاہے ،اس کے بعدہسپتالوں کی حالت زارکوبہتربنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے ایف آئی آرکے اندراج کواُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء کردیاہے کوئی بھی وزیریارکن اسمبلی اب تھانے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتااب عام آدمی اورحکومت برابرہوگئے ہیں ۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ہم نے وزراء کوپرفارمنس کی بنیادپرفارغ کیاتھاان کہناتھاکہ ہم پرتنقیدکرنے والے صوبے کادورہ کریں اورمیڈیابھی ہمارے صوبے میں جاکرخودجائزہ لے تبدیلی محسوس ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن سے قبل ہمیں اطلاع نہیں دی گئی میں نے ٹی وی پرآپریشن کی خبرسنی اگرہمیں بروقت اطلاع دی جاتی تومتاثرین کیلئے بہترین اقدامات کرتے ۔

انہوں نے کہاکہ متاثرین کی امدادہماراکام نہیں اسکے باوجودہم متاثرین کوماہانہ خرچ اورصحت کی سہولتیں دے رہے ہیں ۔متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کے لئے ٹائم فریم نہیں دے سکتے وہ ہمارے مہمان ہیں جب تک رہیں ہم ان کی خدمت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارااحتساب کمیشن بن چکاہے جب احتساب شروع ہوگاتوتب دیکھ لیں گے ہم نے کئی شکایات پرنیب کودرخواستیں دی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پچھلابجٹ ہمیں تیارملاتھاموجودہ بجٹ میں تعلیم کے لئے خاصی رقم مختص کی ہے ،ہم پہلے سے بنے سکول وکالجزکی حالت پہلے سے بہتربنائیں گے ۔ایک سوال پرکہاکہ ہم میٹرومنصوبہ سستے داموں بنائیں گے ،پشاورمیٹروکیلئے ابھی فزیبلٹی تیارکی جارہی ہے ۔