سکیورٹی خدشات ، غیرملکی کمپنیو ں نے پی آئی اے کو طیارے لیز پر دینے سے انکا ر کر دیا

جمعہ 4 جولائی 2014 15:17

سکیورٹی خدشات ، غیرملکی کمپنیو ں نے پی آئی اے کو طیارے لیز پر دینے سے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو سیکورٹی خدشات کے باعث غیر ملکی کمپنیوں سے جہاز اور کریو ممبرز کو مختصر مدت ”ویٹ لیز“ پر لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ نے گزشتہ دنوں 2 طیارے ایئر بس 320 کو اپنے بیڑے میں شامل کیا جبکہ وہ مزید 2 طیارے ویٹ لیز پر خریدنا چاہ رہی ہے تاہم گزشتہ ماہ کراچی اور پشاورائیر پورٹ پر دہشت گردی کے حملے کے بعد پی آئی اے کو غیر ملکی کمپنیوں سے ویٹ لیز پر طیارے لینے میں مشکلات کا سمانا ہے۔

ویٹ لیز میں کوئی بھی کمپنی نہ صرف طیارے بلکہ کریو ممبرز، مرمت اور انشورنس فراہم کرتی ہے۔پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل 3 طیارے ترکی اور چیک ایئر لائنز سے ویٹ لیز پر لئے تھے تاہم ان کی مدت بھی 31 مئی کو مکمل ہوچکی ہے جبکہ گرمیوں کا مصروف سیزن شروع ہوچکا ہے جبکہ پی آئی اے کے پاس مسافروں کے مقابلے میں طیارے انتہائی کم ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ان حالات میں ایک بھی طیارہ ویٹ لیزپر ملنا مشکل نظر آتا ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے ویٹ لیز پرطیارے خریدنے کے لیے مئی میں کوشش کی تاہم انہیں اس میں کامیابی نہیں ہوئی اورسیکورٹی خدشات کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں ویٹ لیز پر طیارے دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔واضح رہے کہ کسی زمانے میں فضائی اداروں میں ممتاز سمجھی جانے والی پی آئی اے اس وقت بدترین مالی بحران کا شکار ہے اور کرپشن کے باعث خسارہ اربوں تک پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :