داعش کی جانب سے اغوا کی گئی 46 بھارتی نرسوں کو رہا کردیا گیا

جمعہ 4 جولائی 2014 14:41

داعش کی جانب سے اغوا کی گئی 46 بھارتی نرسوں کو رہا کردیا گیا

داعش نے بھارت کی اغواء کی گئی 46نرسوں کو آزاد کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق اور شام میں اسلامی ریاست کے قیام کے لئے حکومت کے خلاف برسر پیکار دولت اسلامی عراق و شام (داعش) نے تکریت سے اغوا کی گئی بھارت سے تعلق رکھنے والی 46 نرسوں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا جس کے بعد بھارتی حکام کی جانب سے تمام نرسوں کو عربیل کے ہوائی اڈے پر پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق داعش جنگوؤں سے رہائی پانے والی نرسیں کل ریاست کیرالہ کے شہر کوچی پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ بھارتی نرسیں سابق صدر صدام حسین کے آبائی شہر تکریت میں ایک اسپتال میں کام کررہی تھیں، اس شہر پر بھی گذشتہ ماہ دولت اسلامی کے جنگجوؤں نے قبضہ کرلیا تھا، مغوی نرسوں کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے اور انہیں داعش جنگجوؤں کی جانب سے جمعرات کواغواگیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :