سری لنکا پاکستانی اقلیتی گروپ احمدیہ کے اراکین کو اقوام متحدہ پناہ گزین ادارے کی رسائی دیئے بغیر ملک بدر نہ کرے،امریکی حقوق انسانی گروپ

جمعرات 3 جولائی 2014 00:13

سری لنکا پاکستانی اقلیتی گروپ احمدیہ کے اراکین کو اقوام متحدہ پناہ ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) امریکی حقوق انسانی گروپ نے کہا ہے کہ سری لنکا پاکستانی اقلیتی گروپ احمدیہ کے اراکین کو اقوام متحدہ پناہ گزین ادارے کی رسائی دیئے بغیر ملک بدر نہ کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حقوق انسانی حقوق گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال جون میں سری لنکا میں پاکستانی احمدیہ کمیونٹی کے 142 اراکین کو گرفتار کیا گیا اور اب ان کو ملک بدر کئے جانے کا خدشہ ہے۔

حقوق انسانی گروپ کے ڈائریکٹر بل فریک کا کہنا ہے کہ پاکستانی اقلیتی گروپ کے اراکین کو اس وقت ملک بدر کر دینا ان کی تکلیف کو بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو چاہیے کہ وہ ان پناہ گزینوں کو فوری ڈی پورٹ کر کے ان کی مشکلات میں اضافہ نہ کرے بلکہ انہیں عالمی قوانین کی پیروی کرتے ہوئے یو این ایچ سی آر تک انہیں رسائی دے تا کہ وہ ان کے تحفظ کو یقینی بنا سکے۔

متعلقہ عنوان :