Live Updates

چیف جسٹس سپریم کورٹ انتخابی دھاندلیوں پرکمیشن بنادیں اور2ہفتوں میں نتائج سامنے لے آئیں تواحتجاج اورلانگ مارچ ختم کرنے کیلئے تیارہیں،عمران خان ، فراڈالیکشن سے آنے والی حکومت غیرقانونی ہے ،11مئی کے انتخابات میں سب سے بڑافراڈہوا،ہم انتخابی سسٹم کوٹھیک کرناچاہتے ہیں ،ملک میں جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوں گے ،جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعرات 3 جولائی 2014 23:53

چیف جسٹس سپریم کورٹ انتخابی دھاندلیوں پرکمیشن بنادیں اور2ہفتوں میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ چیف جسٹس انتخابی دھاندلیوں پرکمیشن بنادیں اور2ہفتوں میں نتائج سامنے لے آئیں تواحتجاج ختم کرنے اورلانگ مارچ ختم کرنے کیلئے تیارہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فراڈالیکشن سے آنے والی حکومت غیرقانونی ہے ،11مئی کوانتخابات میں سب سے بڑافراڈہوا،ہم انتخابی سسٹم کوٹھیک کرناچاہتے ہیں ،ملک میں جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوں گے ،جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی ،موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوارہے ،ہم نے دھاندلی کوکبھی قبول نہیں کیاہمارامطالبہ یہ تھاکہ 4حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کرائی جائے ،اورہم شروع دن سے یہ کہہ رہے تھے کہ اگرہمارے مطالبات نہ مانے گئے اورانصاف نہ ملاتوہم سڑکوں پرآئیں گے ۔

(جاری ہے)

انصاف کیلئے ہردروازہ کٹھکھٹایا،برے معاشی حالات اوردہشتگردی کے باعث الیکشن کوقبول کیادھاندلی کوکبھی قبول نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف میں قائدانہ صلاحیت نہیں ہے ،امن کیلئے پوری قوم دعاکررہی ہے ،جمہوریت پسندہوں کبھی آپریشن کاراستہ اختیارنہ کرتا،انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لئے 3نام دیئے ہوئے ہیں جب تک 11مئی کے الیکشن کااحتساب نہیں ہوگاآراوکوکٹہرے میں نہیں لایاجائیگا،دھاندلی کونہیں روکاجاسکتا،کسی کوسزاملے گی توآئندہ دھاندلی کوروکاجاسکتاہے ۔

تحریک انصاف اپنے پتے آہستہ آہستہ کھیلے گی ،کپتان ہوں وقت سے پہلے کوئی پتہ شونہیں کرتا،پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے اب جنگ ہوگی ،14اگست کونئے پاکستان کی تحریک شروع ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی دھاندلیوں پرسپریم کورٹ کے جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اوریہ کمیشن اعلان کردے کہ دوہفتوں میں انکوائری کے نتائج سامنے رکھ دیں گے توپھرہم لانگ مارچ کافیصلہ ملتوی کردیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات