شادی اور محبت کے درمیان ٹوئٹر بن گیا دشمن

جمعرات 3 جولائی 2014 23:34

شادی اور محبت کے درمیان ٹوئٹر بن گیا دشمن

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) سوشل میڈیا کا بے حد استعمال انسان کے جذباتی تعلقات میں خلیج پیدا کر رہا ہے اور جس کے نتیجے میں شادی اور محبت جیسے رشتے کمزور پڑ رہے ہیں۔امریکی جنرل سائبر سائیکالوجی اور سوشل نیٹ ورکنگ میں جاری ہونے والی نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹوئٹر کا حد سے زیادہ استعمال انسانی رشتوں اور جذبات کو متاثر کرتا ہے اس سےقبل اسی میگزین میں فیس بک کے حوالے سے بھی یہی تحقیق سامنے آچکی ہے۔

تحقیق کے مصنف یونیورسٹی آف میسوری کےپروفیسر رسل کلے ٹون کے مطابق ٹوئٹر کا زیادہ استعمال شادی اور محبت کے رشتوں کے درمیان دوریاں اور فاصلے پیدا کرتا ہے جس کے باعث پیار کرنے والوں میں علیحٰدگی اوردوریاں پیدا ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

جو بات سامنے بیٹھ کر کرنی چاہئے وہ جب ٹوئٹر پر کی جاتی ہے تو اس سے غلطی فہمیاں پیدا ہوتی ہیں جو بالآخر طلاق اور الگ ہوجانے جیسے واقعات کو جنم دیتی ہے۔

اس تحقیق کےمطابق سروے کےدوران 581 افراد سے رائے لی گی جو ٹوئٹر کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں اور ان سے پوچھا گیا کہ ٹوئٹر ان کے تعلقات کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔ تحقیق سے جو بات سامنے آئی کہ ٹوئٹر سے بات چیت کے بعد اکثر محبت کرنے والوں کےتعلقات میں خلش پیدا ہوجاتی ہے جو رفتہ رفتہ ایک دوسرے کو دور کردیتی ہے۔کلے ٹون نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنی تحقیق کا جانزہ لیتے ہوئے کہا کہ مطالعہ سے یہ بات واضح ہوگئی ہےکہ سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال جذباتی تعلقات پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سوشل میڈیا کے استعمال سے آپ کے پیار میں مشکلات پیدا ہونا شروع ہو جائیں تو اس کے منفی اثرات دلوں میں دوریاں پیدا کردتیے ہیں اور یہی وہ نتائج ہیں جو اس کے زیادہ استعمال کو تباہ کن بناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :