میران شاہ سے بارودی سرنگیں بنانے والی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی

جمعرات 3 جولائی 2014 23:34

میران شاہ سے بارودی سرنگیں بنانے والی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء)پاک فوج نے میران شاہ کو دہشت گردوں سے صاف کرنے کیلئے زمینی کارروائی تیز کر دی۔ بارودی سرنگیں اور خود کش جیکٹیں بنانے والی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی ۔۔ دہشت گردوں کے بڑے کمپاؤنڈ پربھی قبضہ کر لیا گیا۔ ڈی جی آیس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب فوج کو مسلسل کامیابی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

زمینی کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے میران شاہ کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں دہشت گردوں کا ایک بڑا کمپاؤنڈ قبضے میں لے لیا۔ کمپاؤنڈ میں بارودی سرنگیں اور خودکش جیکٹیں تیار کرنے والی فیکٹری کے علاوہ دہشت گردوں کا تربیتی مرکز بھی قائم تھا۔ فوج نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، گولیوں کے راؤنڈ ،ڈیٹونیٹرز ، تاریں اور بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے دیگر آلات برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے۔ ترجمان پاک فوج کہا ہے کہ بنوں میں رجسٹرڈ تمام سینتیس ہزار پانچ سو ستاون خاندانوں کو راشن فراہم کیا جا چکا ہے۔