اسمبلی توڑنے کیلئے کسی وجہ کی ضرورت ہوتی ہے ،اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ،پرویزخٹک ،شمالی وزیرستان آپریشن کی وجہ سے ہمیں اکٹھارہناہے ،سیاسی اختلافات اپنی جگہ آئی ڈی پیزکی مددکرناسب کافرض ہے ،وفاقی حکومت حلقے نہ کھول کرملک میں انتشارکودعوت دے رہی ہے ،اوردھاندلی کوچھپارہی ہے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 3 جولائی 2014 23:11

اسمبلی توڑنے کیلئے کسی وجہ کی ضرورت ہوتی ہے ،اسمبلی توڑنے کے حق میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ اسمبلی توڑنے کیلئے کسی وجہ کی ضرورت ہوتی ہے ،اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ،شمالی وزیرستان آپریشن کی وجہ سے ہمیں اکٹھارہناہے ،سیاسی اختلافات اپنی جگہ آئی ڈی پیزکی مددکرناسب کافرض ہے ،وفاقی حکومت حلقے نہ کھول کرملک میں انتشارکودعوت دے رہی ہے ،اوردھاندلی کوچھپارہی ہے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں پرویزخٹک نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت دھاندلی کوچھپارہی ہے اورحلقے نہ کھول کرملک میں انتشارکودعوت دے رہی ہے ،اگردھاندلی نہیں ہوئی تووفاقی حکومت چارحلقے کھلوادے ۔انہوں نے کہاکہ اگرکوئی کہتاہے کہ خیبرپختونخواہ میں دھاندلی ہوئی ہے توہم حلقے کھلوانے کیلئے تیارہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسمبلی توڑنے کیلئے کسی وجہ کی ضرورت ہوتی ہے ،ہم اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ہیں ،تاہم اگرعمران خان کہیں گے تواسمبلی توڑدیں گے ،گورنرسے ہمارے تعلقات اچھے ہیں ،اسمبلی توڑنے کاایک طریقہ کارہے گورنراسمبلی توڑنے کی درخواست کوردبھی کرسکتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان آپریشن کی وجہ سے ہم سب کواکٹھارہناہے ،متاثرین کی ذمہ داری وفاقی حکومت اورفاٹاکی ہے ،کچھ آئی ڈی پیزاپنے رشتہ داروں اورکچھ کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں ،سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن متاثرین کی مددکرناہم سب کافرض ہے ،اورہم متاثرین کی بھرپورمددکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ متاثرین کوصرف 12ہزارماہانہ ملے ہیں ،وزیراعظم نے پہلے ماہ 40ہزارروپے دینے کااعلان کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں نظام کی تبدیلی چاہتی ہے ،ہم نے خیبرپختونخواہ میں تعلیم ،صحت اورپولیس کے نظام کوبہترکیااگرخیبرپختونخواہ میں پولیس اہلکارکسی پرگولی چلاتاتوہم اسے پھانسی کے پھندے تک پہنچاتے۔

متعلقہ عنوان :