شہباز شریف چودھری نثار اور وزیراعظم کے درمیان معاملات حل نہ کرا سکے

جمعرات 3 جولائی 2014 22:06

شہباز شریف چودھری نثار اور وزیراعظم کے درمیان معاملات حل نہ کرا سکے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیر داخلہ چودھری نثار سے پارٹی قیادت کیساتھ تحفظات دور کروانے کے حوالے سے مزید مہلت مانگ لی ہے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف جو ان دنوں وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مابین دوریاں کم کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسی حوالے سے آج وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات کروانا تھی۔

شہباز شریف کی چوہدری نثار علی خان سے ملاقات تو ہوئی تاہم انہوں نے وزیر داخلہ سے انکے تحفظات دور کروانے کے حوالے سے مزید مہلت مانگ لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کسی مزید پیش رفت کے بغیر ہی افطاری سے قبل واپس لاہور روانہ چلے گئے

متعلقہ عنوان :