ایکنک نے کراچی تا لاہور موٹروے منصوبے کی منظوری دیدی
جمعرات 3 جولائی 2014 20:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) ایکنک نے کراچی تا لاہور موٹروے منصوبہ منظور کرتے ہوئے ملک میں دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے 440 ارب روپے کی منظوری دے دی. نجی ٹی وی کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت خزانہ اور دیگر شعبوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ایکنک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں ترقیاتی کاموں کے لئے 440 ارب روپے کی منظوری دے گئی ہے جبکہ اجلاس میں کراچی،لاہور اور ملتان موٹروے منصوبے کو بھی منظور کرلیا گیا ہے۔(جاری ہے)
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی لاہور موٹروے کی زمین کی خریداری کے لئے متاثرین کو 51 ارب روپے دیئے جائیں گے جبکہ موٹروے کے منصوبے کے لئے 259 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکھر ملتان موٹروے اکتوبر 2017 تک مکمل کرلی جائے گی جبکہ موٹروے سکھر ملتان سیکشن کی تعمیر پر 259 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ایکنک نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے 5 ارب،حسن ابدال حویلیاں ایکسپریس وے کے لئے 30 ارب اور گوادر فری ٹریڈ زون کے لئے 6 ارب روپے کی منظوری دی جبکہ اجلاس میں سندھ میں سیلاب کی روک تھام کے لئے 26 ارب روپے کا ترقیاتی منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.