ارسلان افتخار وائس چیرمین بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے عہدے سے مستعفی

جمعرات 3 جولائی 2014 17:34

ارسلان افتخار وائس چیرمین بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے عہدے سے مستعفی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار نے بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے وائس چیرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وائس چیرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،ارسلان افتخار نے اپنا استعفیٰ بذریعہ فیکس وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ اور چیف سیکریٹری کو بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی لوگ ذاتی مفاد کے لئے مجھے بدنام کررہے تھے اور مجھ پر مسلسل الزامات عائد کیے جارہے تھے جس کے باعث دباؤ کا شکار تھا۔

واضح رہے کہ ارسلان افتخار کو حال ہی میں بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کا وائس چیرمین تعینات کیا گیا تھا جس پر تحریک انصاف سمیت ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید اعتراض سامنے آیا تھا جبکہ ارسلان افتخار کی تعیناتی سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک نے بیان دیا تھا کہ ارسلان افتخار کو میں نے بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کا وائس چیرمین تعینات کیا ہے اوران کی تعیناتی پر جسے اعتراض ہے تو وہ مجھ سے بات کرے۔

متعلقہ عنوان :