تحفظ پاکستان بل کی منظوری سےثابت ہوگیا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، پرویز رشید

جمعرات 3 جولائی 2014 16:29

تحفظ پاکستان بل کی منظوری سےثابت ہوگیا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ تحفظ پاکستان بل کی پارلیمنٹ سے منظوری سے ثابت ہوگیا کہ ہم بحیثیت قوم دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف متحد ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل کی پارلیمنٹ سے منظوری تاریخی موقع ہے، جس پر وہ قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں نے ملکی سلامتی کے معاملے پر بالغ النظری کاثبوت دیا، پارلیمنٹ نے ثابت کردیا کہ ہم بحیثیت قوم دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف متحد ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں حکومت کو عددی برتری نہ ہونے کے باوجود بل اکثریت سے منظورہوا۔ جس طرح ہر سیاسی جماعت نے اپنے مفادات سے بالا تر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دی اسی طرح ہمیں یقین ہے کہ ہم ملک کے دیگر مسائل میں بھی یکجہتی کا ثبوت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :