سانحہ لاہور کے جوڈیشل ٹریبونل کا جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ پرعدم اطمینان
جمعرات 3 جولائی 2014 16:13
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لئے قائم جوڈیشل ٹریبونل نے جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ پرعدم اطمینان کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں سانحہ لاہور کے جوڈیشنل ٹریبونل نے سماعت شروع کی تو سابق صوبائی وزیر قانون رانا اعجازاحمد خان نے ٹریبونل پراعتراض کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحے کی مدعی منہاج القرآن ہے لیکن اس نے ٹریبونل کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔ ٹریبونل یک طرفہ طور پر کارروائی چلا رہا ہے ایسی صورت میں اس کی کارروائی کا نتیجہ صفر ہی نکلےگا، کوئی جج شیعہ یا سنی نہیں ہوتا مگر ان کے بارے میں باتیں ہورہی ہیں، اگر وہ خود ٹریبونل میں شمولیت سے معذرت کرلیں تو اس سے ان کا وقار بڑھے گا۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی عبوری رپورٹ پر عدم اطمینان کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی رائےالطاف سےاستفسار کیا کہ کہ ان کی جانب سے معاملے کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نظرنہیں آرہی، کیا ان پرکوئی دباؤ ہے، جس پر رائےالطاف نے کہا کہ ان پر کوئی دباؤنہیں۔
جواب میں جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تحقیقات جاری رکھیں اور پیش رفت دکھائیں۔ کارروائی کے دوران 4 گواہان نے اپنے بیان حلفی جمع کروا دیئے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری ٹریبونل نے مزید کارروائی کل دوپہر تک ملتوی کردی، ٹریبونل کل طلب کئے گئے گواہوں اورزخمیوں کےبیانات ریکارڈ کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.