مقبوضہ بیت المقدس ، فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد جھڑپیں، 35 افراد زخمی، اسرائیل کو معصوم فلسطینیوں کے خون کی قیمت چکانا پڑے گی، حماس کی د ھمکی

بدھ 2 جولائی 2014 23:00

مقبوضہ بیت المقدس ، فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد جھڑپیں، 35 افراد ..

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2014ء) اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کے اغوا اور قتل کے بعد فلسطین میں ایک بارپھر صورت حال کشیدہ ہوگئی، ا جبکہ چھڑپوں کے دوران 35افراد زخمی ہو گئے، ، حماس نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان ابو خادر کو اغوا کر نے کے بعد قتل کردیا گیا جس کے بعد فلسطینیوں میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد مقتول کیگھر کے باہر جمع ہوگئی اور نوجوان کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔

اس موقع پراسرائیلی پولیس بھی وہاں پہنچ گئی جس کو دیکھ کر نوجوان مشتعل ہوگئے اور جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ربڑکی گولیاں اور ساوٴنڈ بم پھینکے گئے جس کے نتیجے 35 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کے خون کی قیمت اسرائیل کو ادا کرنی پڑے گی، حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی رہنماوٴں کو خبردار کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے خون کا جرم کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

واضع رہے فلسطینی نوجوان ابو خادر کو رات گئے یروشیلم سے اغوا کیا تھا جس کے بعد ان کی لاش قریبی جنگل سے ملی جس پر فلسطینی حکومت نے شدید ردرعمل میں واقعے کو اسرائیلی نوجوانوں کیقتل کاانتقام قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی حکومت اس کی ذمہ دار ہے جب کہ اسرئیلی وزیر اعظم کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئں

متعلقہ عنوان :