شمالی وزیرستان کے متاثرین کی رجسٹریشن عارضی طور پر بند

بدھ 2 جولائی 2014 14:23

شمالی وزیرستان کے متاثرین کی رجسٹریشن عارضی طور پر بند

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ متاثرین کی رجسٹریشن پوائنٹ کا تعین تاحال نہیں ہوا لیکن بہت جلد رجسٹریشن پوائنٹ کا انتظام بنوں انتظامیہ کردے گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور اب متاثرین کی رجسٹریشن پوائنٹ کا تعین بنوں انتظامیہ کریگی جبکہ ترجمان اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے رجسٹریشن پوائنٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی رجسٹریشن کیلئے ابھی تک جگہ کا تعین نہیں کیاجاسکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :