سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ٹرائل کورٹ سے صلح نامہ کی تصدیق کرنے کا حکم دے دیا

منگل 1 جولائی 2014 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ٹرائل کورٹ سے صلح نامہ کی تصدیق کرنے کا حکم دے دیا شاہ زیب قتل کیس میں سزاوں کے خلاف اپیل کی سماعت سندھ ہائی کورت کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق نے کی سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل رشید اے رضوی نے موقف اختیار کیا تھاکہانسداد دہشت گردہی کی خصوصی عدالتوں سے سزاوں کے خلاف اپیلوں پر فیصلے کا حق سپریم کورٹ آف پاکستان نے دے رکھا ہے دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں سے سزا کے بعد فریقین کے صلح نامے ہونے سے سزا میں کمی کی جاسکتی ہے جس کی آئین بھی اجازت دیتا ہے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی ،نواب سراج تالپور کو سزائے موت اور سجاد تالپور اور مصظفی لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی پندرہ ستمبر دوہزار تیرہ کو شاہ زیب کے والد اورنگزیب خان ،والدہ امبرین ،اس کی دو بہنیں ماہم اور اریشے نے سزا یافتہ مجرموں کو معاف کردیا تھا اور ان کے حلف نامے بھی عدالت میں پیش کردیئے گئے ہیں عدالت نے فریقین کے صلح ناموں کی تصدیق کی پورٹ ماتحت عدالت سے تین ہفتوں میں طلب کرلی

متعلقہ عنوان :